واٹس ایپ گروپ میں شامل ہوتے ہی نوجوان 55 لاکھ روپے سے گنوا بیٹھا
واٹس ایپ گروپ میں شامل ہوتے ہی نوجوان 55 لاکھ روپے سے گنوا بیٹھا
واٹس ایپ گروپ میں شامل ہوتے ہی نوجوان فراڈ کا شکار ہوگیا اور 16.9 لاکھ (پاکستانی 55 لاکھ روپے) گنوا بیٹھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مینگلورو میں ایک شخص فراڈ کی وجہ سے 16.9 لاکھ روپے سے محروم ہوگیا، اسے نامعلوم شخص نے واٹس ایپ گروپ میں شامل کیا تھا۔
اس شخص نے اسے حصص بازار کی سرمایہ کاری پر منافع کا لالچ دیا، جعلسازوں نے اسے لنک بھیجا اور دعویٰ کیا کہ اس سے اسے شیئر مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے میں مدد ملے گی۔
رپورٹ کے مطابق نوجوان نے جعلسازوں پر بھروسہ کرتے ہوئے لنک کھول کر ایپ ڈاؤن لوڈ کی۔
وقت گزرنے کے ساتھ شکایت کنندہ نے دھوکے بازوں کے بینک کھاتوں میں 16.9 لاکھ روپے منتقل کردیے پھر اس نے رقم نکالنے کی کوشش کی لیکن ناکامی رہا تو فراڈ کا علم ہوا۔
جعلساز اعتماد اور مالی منافع کا لالچ دے کر لوگوں کو نشانہ بناتے ہیں اگر آپ کو نامعلوم لنکس اور آن لائن سرمایہ کاری میں منافع کا کہا جائے تو اس پر بھروسہ نہ کریں
No comments:
Post a Comment