News Ticker

recentposts
[2013%20Movies][slider][magenta]

بھارت کی مہنگی ترین طلاقیں: شعیب، پانڈیا اور شیکھر نے کتنی رقم ادا کی؟

 بھارت کی مہنگی ترین طلاقیں: شعیب، پانڈیا اور شیکھر نے کتنی رقم ادا کی؟


بھارت میں کروڑوں روپے کے بجٹ سے ہونے والی  متعدد شادیوں کا انجام علیحدگی پر ہوا  اور ان شادیوں میں بالی وڈ شخصیات کے علاوہ  کچھ اسپورٹس شخصیات بھی شامل ہیں جن کی شادیوں کی طرح ان کی طلاقیں بھی مہنگی ترین ثابت ہوئیں۔

ان شادیوں میں پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک  اور ثانیہ  مرزا کی شادی ، بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ کی شادی، شیکھر دھون  اور عائشہ مکھرجی کی شادی شامل ہے۔

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک


 سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور سابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک 2010 میں رشتہ ازدواج میں بندھے لیکن رواں برس اس شادی کا انجام علیحدگی کی صورت ہوا جس کا اعلان جوڑے نے سال کے آغاز میں کیا تھا۔

بھارتی میڈیارپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو علیحدگی کی صورت 15 کروڑ بھارتی روپے ادا کیے۔

ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ


ہاردک پانڈیا اورسربیئن اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکووچ مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے  تاہم رواں سال مئی میں نتاشا کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نام کے ساتھ ’پانڈیا‘ ہٹا دینے کے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آئیں۔

جولائی2024 میں پانڈیا اور نتاشا نے  انسٹاگرام پر اپنی علیحدگی کی تصدیق کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  ہاردک اور نتاشا کی علیحدگی کی صورت میں ہاردک کے 70 فیصد اثاثے نتاشا کو دیے گئے۔

ہاردک کی ملکیت میں تقریباً 94 کروڑ بھارتی روپے کے اثاثے ہیں اگر یہ دعویٰ سچ ہے تو ہاردک اور نتاشا کی طلاق بھارت کی مہنگی ترین طلاقوں میں سے ایک ہے۔

شیکھر دھون اور عائشہ مکھرجی

بھارت کے سابق کرکٹر شیکھر دھون  نے  عائشہ مکھرجی کے ساتھ 2012 میں شادی کی  اور دونوں کا ایک بیٹا زورآور بھی ہے۔

گزشتہ برس 2023 میں شیکھر دھون اور ان کی اہلیہ عائشہ مکھرجی نے انسٹاگرام کے ذریعے علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔






بھارت کی مہنگی ترین طلاقیں: شعیب، پانڈیا اور شیکھر نے کتنی رقم ادا کی؟ Reviewed by pl on 02:11 Rating: 5

No comments:

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.