News Ticker

recentposts
[2013%20Movies][slider][magenta]

حوثیوں کا تل ابیب کے نزدیک بین گوریون ایئر پورٹ پر بیلسٹک میزائل داغنے کا دعویٰ

 حوثیوں کا تل ابیب کے نزدیک بین گوریون ایئر پورٹ پر بیلسٹک میزائل داغنے کا دعویٰ


حوثی انصار اللہ گروپ کا کہنا ہے کہ اس نے اسرائیل کے بین گوریون ہوائی اڈے پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

گروپ کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے منگل کی صبح ایک ٹیلی ویژن بیان میں کہا ہے کہ گروپ نے بین گوریون ایئر پورٹ پر ذوالفقار اور فلسطین نامی دو بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔

بین گوریون ایئر پورٹ اسرائیلی شہر تل ابیب کے مضافات میں واقع ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق، اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے سوموار کے روز یمن سے داغا جانے والا ایک میزائل مار گرایا ہے۔

یحییٰ سریع نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ حوثی جنگجوؤں کی 24 گھنٹوں کے اندر دوسری مرتبہ بحیرہ احمر میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ہیری ٹرومین اور متعدد بحری جہازوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی ہے۔

روئٹرز کے مطابق، ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز پر حملے میں بیلسٹک اور کروز میزائلوں کے علاوہ ڈرونز بھی استعمال کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ مارچ 15 سے امریکہ ایک بار پھر حوثیوں پر بڑے پیمانے پر حملے کر رہا ہے۔


حوثیوں کا تل ابیب کے نزدیک بین گوریون ایئر پورٹ پر بیلسٹک میزائل داغنے کا دعویٰ Reviewed by pl on 00:25 Rating: 5

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.